مدرسے میں مہندی کی تقریب اور قاری کا خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی رقص
ویب ڈیسک
|
3 Feb 2025
اوکاڑہ کے ایک مدرسے میں مولوی نے مہندی کی تقریب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں مولوی اور اس کے ساتھیوں کو خواتین رقاصوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلی۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ مدرسہ مسجد کی بالائی منزل پر ہے۔
مقدمہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے سب انسپکٹر نعمت علی کی شکایت پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مولوی کی شناخت قاری عاشق کے نام سے ہوئی ہے، اور آٹھ سے دس نامعلوم افراد لاؤڈ اسپیکر پر دو خواتین رقاصوں کے ساتھ "فحش گانے" پر فحش رقص کرتے ہوئے پائے گئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دو دو خواتین کو ہجوم میں رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس موقع پر کچھ دوسرے مرد، خواتین اور نوجوان بھی موجود تھے۔
Comments
0 comment