مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار حج درخواستیں کم موصول

مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار حج درخواستیں کم موصول

وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پورا کرنے کے لیے سر جوڑ لیے۔
مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار حج درخواستیں کم موصول

Webdesk

|

17 Dec 2024

اسلام آباد : سرکاری حج اسکیم کی تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود کوٹا مکمل نہ ہوسکا، 7 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے موصول ہونے والی تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو کوٹہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پورا کرنے کے لیے سر جوڑ لیے۔

یاد رہے کہ رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے اور کوٹے کا نصف برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!