محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم سے متعلق اہم بیان

محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم سے متعلق اہم بیان

موسم کی تبدیلی سے فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیاہے
محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم سے متعلق اہم بیان

Webdesk

|

28 Oct 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شمال مشرق سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث شہر کا فضائی معیار مزید خراب ہوگیاہوا میں آلودگی کی شرح 174 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی سے فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیاہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے تحت فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، جو صحت کے لیے مضر سطح ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کا کم سے درجہ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ دھوپ اور بادل کے ساتھ موسم گرم اور خشک رہے گا۔

شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شمال اور شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، صبح و رات کے اوقات میں خنکی محسوس ہوگی جبکہ دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب حرکت کی ہے، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!