محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی نوید سنادی
Webdesk
|
5 Aug 2026
لاہور: محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی نویدسنادی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع آج جزوی ابر آلودہے اوربارش کا امکان موجود ہے،تاہم ہوا بند ہونے سے شہر میں حبس کی کیفت بڑھ گئی ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ 35 ہوگا۔
لاہورمیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہوگا۔کراچی میں بھی مطلع جزوی ابر آلودہے اور شہریوں کو آج رم جھم کا انتظارہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت35 ڈگری تک جائے گا،شہرقائدمیں جنوب مغربی سمت سے ہواوں کے ڈیرے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے،میں ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ہے۔
شہرقائد کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے ،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار سو پرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے۔
دوسری طرف چلاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور پانی کے ریلوں سے زرعی زمینوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے،بابوسر روڈ سیلابی صورتحال کے باعث ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں 29 جولائی سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 6 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، جبکہ 65 گھروں کونقصان پہنچاہے،مختلف واقعات ابیٹ آباد، پشاور، سوات، بونیر، خیبر، چترال اور دیگرعلاقوں میں پیش آئے۔
Comments
0 comment