محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے کے اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے کے اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے ضلعی افسران سے تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے کے اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ

Webdesk

|

19 Dec 2025

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مختلف اضلاع میں اسکولوں کی سولرائزیشن کے لیے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے ضلعی افسران سے تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم لگانے کے لیے اسکولوں کی فہرست 3 دن میں ارسال کی جائیں، بجلی سے محروم اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نے ضلعی افسران کو اسکولوں کی سولرائزیشن کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ توانائی کو اسکولوں کی سولرائزیشن کے لیے معلومات ارسال کی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!