محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 کے تحت محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Webdesk

|

26 Apr 2024

 کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ انہیں 27 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 کے تحت محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

محمود خا ن اچکزئی کے صدارت مملکت کے امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے کوئٹہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور محمود خان اچکزائی اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 22 اپریل کو وانٹ جاری کردیا گیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درج اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!