محرم الحرام آمد پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

محرم الحرام آمد پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔
محرم الحرام آمد پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

Webdesk

|

26 Jun 2024

پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نفاذ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پشاور میں دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے 25 جون سے 25 جولائی تک نافذ رہے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!