مجھے جبری گمشدگی کے دوران دو لڑکیوں کے ساتھ ویڈیو بنانے کیلئے کہا گیا، عمران ریاض

مجھے جبری گمشدگی کے دوران دو لڑکیوں کے ساتھ ویڈیو بنانے کیلئے کہا گیا، عمران ریاض

قید کے دوران دو لڑکیوں کو میرے پاس لایا گیا اور ان کے ساتھ فلم بنانے اور گھر جانے کی پیشکش کی گئی، لیکن میں نے انکار کر دیا۔
مجھے جبری گمشدگی کے دوران دو لڑکیوں کے ساتھ ویڈیو بنانے کیلئے کہا گیا، عمران ریاض

Webdesk

|

10 Oct 2024

یوٹیوبر عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قید کے دوران دو لڑکیوں کے ساتھ فلم بنانے کے لیے کہا گیا تھا۔ عمران ریاض نے یہ دعوی ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کیا۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران عمران ریاض کا کہنا تھا کہ قید کے دوران دو لڑکیوں کو میرے پاس لایا گیا اور ان کے ساتھ فلم بنانے اور گھر جانے کی پیشکش کی گئی، لیکن میں نے انکار کر دیا۔

عمران ریاض نے کہا کہ یہ 'تکلیف دہ' تھا وہ اس واقعے کو نہیں بھول سکتے۔

واضح رہے کہ ریاض کو 9 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دو دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کینٹ اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل منتقل کردیا گیا۔

15 مئی 2023 کو ایک لا آفیسر نے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کو بتایا تھا کہ اینکر پرسن کو تحریری حلف نامے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا تھا، تاہم ان کا ٹھکانہ نا معلوم رہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!