مخصوص نشستیں آلٹ نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

مخصوص نشستیں آلٹ نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

کے پی کے میں یادگار احتجاجی مظاہرہ ہوگا
مخصوص نشستیں آلٹ نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

Webdesk

|

5 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے پر اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی ریزرو سیٹیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو  مسترد کرتے ہوئے اتوار کو پورے پاکستان میں اختجاج کریں گے، کے پی کے میں یادگار احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دے دیا ، اگر ہمیں اقتدار دے دیا جائے تو بیرون ممالک میں مقیم ایک کروڑ پاکستانیوں سے فوری پیسہ حاصل کرکے پاکستان کو مشکل سے نکال سکتے ہیں، عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو حکومتی نمائندوں سے گلے ملنے اور مبارکبادیں دینے پر پابندی لگادی ہے،

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر ایم این اے شاندانہ گلزار، ایم این اے شہریار آفریدی اور دیگر رہنماوں کے ساتھ میڈیا ٹاک کرتے شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے اتوار کو مظاہرے کی کال دی ہے، اختجاج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کریں گے، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی ریزرو سیٹیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ دیا، لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دے دیا، پاکستان کے پاس کوئی شارٹ ٹرم پلان نہیں ہے، پاکستان کے پاس صرف فارن ریمیٹینسز ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف اپنی دولت باہر بھیج رہے ہیں، فارن ریمیٹینس لانے والے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، اگر ہمیں اقتدار دیا جاتا ہے تو 1 کروڑ بیرون ممالک پاکستانیوں کی مدد سے فوری پیسہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن پراسس کا آڈٹ کرادیں، اگر حکومت جائز ہے تو پھر قرضہ دے دیں، بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے جس پر عمران خان کے شدیدتحفظات ہیں، عمران خان نے مزید 7 سال جیل میں رہنے کا کہا ہے اور کسی بھی ڈیل سے انکار کیا ہے، عمران خان نے کسی بھی شراکت اقتدار سے بھی معذرت کرلی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے تمام این ایز اور ایم پی ایز کو ہدایت کی ہے ایوان میں کسی بھی حکومتی جماعت کے نمائندے سے گلے نہ ملیں ، ایسا تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ حکومت اور اپوزیشن کا گھٹ جوڑ ہے، جب بھی اختجاج ہوگا تمام اپوزیشن کھڑی ہوگی اور بڑا احتجاج ہوگا۔ خیبر پختونخواہ میں تاریخی اختجاج ہوگا، راولپنڈی اسلام آباد میں اختجاج کو خود لیڈ کروں گا۔ 

اس موقع پر ایم این اے عاطف خان کا کہنا تھاکہ ہم سے جو ووٹ چھینا گیا وہ بات ہم نے نہیں چھوڑنی ہے، ہم سڑکوں اور عدالتوں میں اس کا مقدمہ لڑیں گے،کسی بھی ممبر کو اٹھایا گیا تو اب تمام اسمبلیوں اور سینیٹ میں اختجاج ہوگا، لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، سیٹیں ہمارا حق ہے، فارم 47 والوں کو عوام نے ووٹ نہیں دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!