ملکی سیاسی منظر نامہ تبدیل، پیپلزپارٹی کا لیگی حکومت کا کھل کر مخالفت کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
6 Jan 2025
پی ٹی آئی سے مذاکرات کے دورانیے میں ملک کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگیا اور ن لیگ کی سب سے بڑی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے اب حکومت کی کھل کر مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی، پیپلزپارٹی آئندہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرے گی۔
پیپلزپارٹی قیادت نے پارٹی رہنماوں کو گائیڈ لائنز دے دی ہیں جس کے تحت وفاق، پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا اور حکومتی پالیسیوں پر خاموشی ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی کی غلط پالیسیوں پر خاموشی حمایت کے مترادف ہے۔
پی پی ذرائع کے مطابق قیادت کو واضح کیا گیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں پر خاموشی سیاسی طور نقصان دہ ہے، حکومت کے غلط کاموں، ناقص پالیسیوں کا نزلہ پی پی پر گرے گا اور پیپلزپارٹی غلط حکومتی فیصلوں کا نزلہ خود پر نہیں گرنے دے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مرکزی، صوبائی رہنماوں کو مخالفت و تنقید کے حوالے سے
Comments
0 comment