منصفانہ انتخابات کے معاملے پر بلاول کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
امریکی سفارت خانے سے ملاقات کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
8 Jan 2024
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں امریکی سفیر کی بلاول بھٹو سے نہ صرف ملاقات کی تصدیق کی گئی جبکہ اس کی وجہ بھی بتایا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں امریکہ پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکہ پاکستان "گرین الائنس" کے فریم ورک کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Comments
0 comment