مقدمات کا بوجھ، سپریم کورٹ نے سالانہ چھٹیوں میں کمی کردی
سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔
ویب ڈیسک
|
5 Jun 2024
سپریم کورٹ نے کیسز کے بوجھ کیوجہ سے موسم گرما کی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی کا اعلان کردیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ زیر التوا مقدمات کے پیش نظر چھٹیوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے تمام ملازمین کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment