امریکا میں حملے کی منصوبہ بندی اور اسلحہ رکھنے پر گرفتار شہری پاکستانی نہیں افغان نکلا
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2025
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی ریاست ڈیلاویئر میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا جانے والا شخص پاکستانی شہری نہیں ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ڈیلاویئر میں گرفتار فرد لقمان خان افغان نژاد ہے، اور اس کا پاکستان سے تعلق ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔
خیال رہے کہ کچھ میڈیا اداروں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی حکام نے ایک پاکستانی نژاد نوجوان لقمان خان کو حراست میں لیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق 24 نومبر کو 25 سالہ ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کی گاڑی اور گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا، جبکہ اس کے پاس ایسے نوٹس بھی موجود تھے جو ڈیلاویئر یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتے تھے۔
ملزم پر 26 نومبر کو غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی تیاری کے الزامات عائد کیے گئے۔ اس کیس کی سماعت 11 دسمبر کو مقرر ہے۔
Comments
0 comment