امریکا سے آئی خاتون جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں میں داخل
ویب ڈیسک
|
1 Feb 2025
کراچی میں اپنے آن لائن بوائے فرینڈ کو شوہر بنانے کے مشن پر کراچی آنے والی امریکی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال پہنچ گئیں۔
اونجا اینڈریو کو ان کے بیٹے کے ایک ویڈیو بیان کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ ان کی والدہ بائی پولر ڈس آرڈر سے لڑ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 10 اکتوبر سے کراچی میں مقیم خاتون کے پاس کوئی ویزا نہیں تھا اور وہ شہر میں گھوم رہی ہیں۔ حکام کو جب ان کی ذہنی صحت کے بارے میں تشویش ہوئی تو انہیں بالآخر نگہداشت میں لے لیا گیا۔
بعد ازاں، انہیں نفسیاتی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق، خاتون غیر مربوط باتیں کر رہی تھیں، جو کہ ممکنہ ذہنی صحت کے مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ماہر ڈاکٹروں سے ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment