18 hours ago
امریکا سے آئی خاتون کو کراچی کی حالت پر رحم آگیا، شہر کی ترقی کیلیے فنڈ خرچ کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2025
اپنی محبت اور مبینہ شوہر کی خاطر امریکا سے آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے حکومت سے 1 لاکھ ڈالرز ادائیگی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ وہ اس میں سے 80 ہزار ڈالرز کراچی کی ترقی پر خرچ کریں گی۔
رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اونیجا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کراچی میں رہنا چاہتی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں، ٹرانسپورٹ سمیت کچھ بھی اچھا نہیں ہے، حکومت مجھے ایک لاکھ ڈالرز ادا کرے تو میں اس میں سے 20 ہزار ڈالر اپنے کاروبار جبکہ 80 ہزار ڈالر کراچی کی بہتری پر خرچ کروں گی۔
امریکی خاتون نے کہا کہ اس شہر کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے، میں اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہوں۔ امریکی خاتون سماجی رمضان چھیپا پر برسیں اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم باتیں بہت کرتے ہو، چپ ہوجاؤ، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔
Comments
0 comment