امریکی سفیر کا جیل میں پی ٹی آئی کپتان سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی سفیر کا جیل میں پی ٹی آئی کپتان سے ملاقات کا فیصلہ

اگر کوئی درخواست آئی تو اسے قانون کے مطابق دیکھیں گے، دفتر خارجہ
امریکی سفیر کا جیل میں پی ٹی آئی کپتان سے ملاقات کا فیصلہ

Webdesk

|

26 Jul 2024

امریکا کے سفیر نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس پر دفتر خارجہ نے ردعمل جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس سے ہدایت ملنے کے بعد کیا گیا ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکی سفیر کی درخواست موصول ہوئی تو اُسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ اب تک امریکی سفیر کی جانب سے کوئی درخواست دی گئی یا پھر کسی اعلیٰ عہدیدار سے اس ملاقات کا تذکرہ کیا گیا ہو۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکی سفیر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کسی بھی ممکنہ درخواست کو پاکستانی آئین و قوانین کے تناظر میں دیکھیں گے، ہم یقین رکھتے ہیں کہ بیرون ملک سے کسی بھی قسم کا تبصرہ بلا ضرورت، ناقابل قبول اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!