کراچی میں آوارہ کتا کاٹنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، رواں سال اموات کی تعداد 10 ہوگئی

کراچی میں آوارہ کتا کاٹنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، رواں سال اموات کی تعداد 10 ہوگئی

کتے کے کاٹنے کے بعد علی فہد کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں اسے اینٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی تھی
کراچی میں آوارہ کتا کاٹنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، رواں سال اموات کی تعداد 10 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

30 May 2026

کراچی میں آوارہ کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز کا شکار ہونے والا 14 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی فہد نامی لڑکا نیو کراچی کے علاقے علی گوٹھ کا رہائشی تھا۔ اس ہلاکت کے بعد رواں سال شہر میں ریبیز سے ہونے والی اموات کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایک ڈاکٹر کے مطابق لڑکے کو 26 مئی کو ریبیز کی شدید علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ اسی روز انتقال کر گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد علی فہد کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں اسے اینٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی تھی۔ تاہم ویکسین لگنے کے باوجود بیماری کی علامات ظاہر ہونے اور موت واقع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے 20 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

شہر میں اب تک ریبیز کے 10 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 4 جناح اسپتال اور 6 انڈس اسپتال میں رپورٹ ہوئے، جبکہ کوئی بھی مریض جانبر نہ ہو سکا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!