ایران جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کردیا

ایران جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کردیا

ٹرمپ نے ایران کو بھی جوابی اقدامات کی پیش کش کی ہے
ایران جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

29 May 2026

امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر اتفاق کرنا ہوگا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھے گا۔

ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا، امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی ختم کردی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے رکے بحری جہاز اپنے گھروں کو جانے کے عمل کی تیاری کریں ۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کچھ بارودی سرنگیں ہم نے ختم کردیں جبکہ باقی کو ہٹانے کی ذمہ داری ایران کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ناکہ بندی کے خاتمے کے بدلے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنائی جائے گی اور وہاں کسی بھی قسم کا ٹول یا اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تاحکمِ ثانی کوئی مالی لین دین نہیں ہوگا تاہم ایران کے ساتھ کم اہمیت کے حامل دیگر معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!