مریم نواز کی بڑی کامیابی، کرائم ریٹ 40 فیصد کم ہوگیا

مریم نواز کی بڑی کامیابی، کرائم ریٹ 40 فیصد کم ہوگیا

محکمہ پولیس کی جانب سے رپورٹ جاری کردی گئی
مریم نواز کی بڑی کامیابی، کرائم ریٹ 40 فیصد کم ہوگیا

ویب ڈیسک

|

10 Oct 2024

وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت و ایک بڑی کامیابی ملی ہے، لاہور میں 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران جرائم کی شرح میں 43 فیصد نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں کیونکہ اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 80 فیصد کمی، قتل کی وارداتوں میں 36 فیصد کمی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں 36 فیصد کمی آئی ہے۔ 

 پولیس ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال جولائی سے ستمبر تک 34,673 جرائم رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 60,213 جرائم سے قابل ذکر کمی ہے۔

 مزید برآں، موٹر سائیکل چوری میں 38 فیصد، سائیکل چوری میں 22 فیصد اور گاڑیوں کی چوری میں 29 فیصد کمی آئی۔

 پولیس نے جولائی سے ستمبر تک ڈکیتیوں میں 49 فیصد اور اسٹریٹ کرائمز میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس جرائم پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!