مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے ہوگئی

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے ہوگئی

ایک سیاسی خاندان کی بیٹی سے جنید صفدر کی شادی ہوگی، ذرائع
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے ہوگئی

ویب ڈیسک

|

8 Dec 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق جنید صفر کا رشتہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دلہن، شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں سیاسی خاندانوں نے باہمی رضامندی سے بات طے کی، جبکہ اس سلسلے میں ایک خاندانی تقریب بھی منعقد کی جا چکی ہے جس میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات ممکنہ طور پر دسمبر کے آخری ایام یا جنوری میں ہوں گی، جبکہ شادی کی باقاعدہ تاریخ جلد اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

سیاسی اور سماجی حلقوں میں اس رشتے کو دونوں خاندانوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!