مریم نواز نے بجٹ کو عوامی امنگوں کے مطابق قرار دے دیا
پاکستان معاشی مشکلات سے دن بہ دن نکل رہا ہے، مہنگائی مزید کم ہوگی، وزیراعلی پنجاب
ویب ڈیسک
|
12 Jun 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کو عوام دوست اور عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر شہباز شریف اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، نواز شریف کی رہنمائی میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا اور ملک معاشی بحران کی کیفیت سے ہر دن نکل رہا ہے، وفاقی حکومت کا بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
مریم نواز نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے اور مہنگائی مزید کم ہوگی۔
Comments
0 comment