مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کرے گا، وزیر اطلاعات

مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کرے گا، وزیر اطلاعات

اگر حملہ ہوا تو پاکستان اپنا بھرپور دفاع کرے گا
مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کرے گا، وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعے سے منسوب بے بنیاد الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

رات گئے ہنگامی جاری کردہ ویڈیو ںیان انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے "مدعی، منصف اور جلاد" کے خود ساختہ کردار کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔  

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان خود گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور وہ کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے تصادم کا راستہ اختیار کیا، جو خطے کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر جانبدارانہ تحقیقات سے فرار اس کے اصل مقاصد کو بے نقاب کرتا ہے۔ سیاسی مقاصد کے لیے عوامی جذبات بھڑکا کر فیصلے کرنا افسوسناک ہے۔

 پاکستان نے واضح کیا کہ وہ بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دے گا اور بین الاقوامی برادری کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جنگ کی ذمہ داری بھارت پر ہو گی۔  

تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!