سونے اور چاندی کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوگیا

سونے اور چاندی کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوگیا

مقامی مارکیٹس می چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سونے اور چاندی کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوگیا

Webdesk

|

20 Aug 2026

کراچی: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں ایک تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 369 بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات 20 اگست 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے کا ہوگیا جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 11 ہزار 746 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 10 ہزار 768 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 905 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی مارکیٹس می چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ 369 روپے اضافے سے 7 ہزار 169 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 317 روپے اضافے سے 6 ہزار 146 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 137 ڈالر مہنگا ہونے سے 4 ہزار 495 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 3.69 ڈالر اضافے سے 66.90 ڈالر کی ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!