پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں بھی 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2026

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نئی قیمتیں 21 اگست سے نافذ ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں بھی 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے سے زائد کمی کی تھی جس کے بعد قیمت 363 روپے 06 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!