ماہرہ خان اور فہد مصطفی کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش مسترد ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ماہرہ خان اور فہد مصطفی کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش مسترد ہونے کی وجہ سامنے آگئی

سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اورفہد مصطفی کے نام دو مرتبہ ستارہ امتیاز کے لیے بھیجے گئے۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفی کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش مسترد ہونے کی وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

20 Aug 2026

لاہور: وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے نام ستارہ امتیاز کیلئیبھجوائے گئے تھے لیکن وفاقی حکومت نے ان کو مسترد کردیا۔

کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اورفہد مصطفی کے نام دو مرتبہ ستارہ امتیاز کے لیے بھیجے گئے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ نامزدگیاں معروف شخصیات پرمشتمل ایک کمیٹی کی سفارش پر کی گئی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں اداکاروں کو قومی اعزاز دینے کی سفارشات مسترد کردیں،لیکن نامزدگیاں مسترد کرنے کی وجوہات سندھ حکومت کو نہیں بتائی گئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!