مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر کے حیران کن مناظر، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک
|
6 Mar 2025
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ کیس میں ملزم ارمغان کے گھر پر ایف آئی اے حکام نے چھاپا مارا اور وہ اندرونی مناظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پولیس کے ہمراہ ملزم ارمغان کے گھر پہنچی۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر علی مردان کےزیرنگرانی ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے گھر کے مختلف حصوں کی سرچنگ کا عمل مکمل کیا۔
اہلکاروں نے ملزم ارمغان کے زیر استعمال اشیاء کی جانچ پڑتال کی جبکہ اُس کی زیر استعمال گاڑی کو چیک کر کے شواہد اکھٹے کیے اور گاڑی قبضے میں لے لی۔
ٹیم نے گھرکے اندر موجود الیکٹرانک گیجٹس کا معائنہ کیا جبکہ وہاں سے ملنے والی اشیا کو قبضے میں لے کر انوینٹری مرتب کی۔
ٹیم نے تحویل میں لی گئی اشیاء کو ایف آئی اے،اے ایم ایل منتقل کردیا۔
تفصیلی تلاشی کے دوران گھر میں موجود کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لیے گئے جبکہ فراڈ میں استعمال ہونے والے دیگر الیکٹرانک آلات بھی تحویل میں لیے گئے۔
ایف آئی اے نے ارمغان کی ملکیتی بییش قیمت کار بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لی۔ تحویل میں لی گئی کار مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے پییسوں سے خریدی گئی۔
ضبط کی گئی کار کو ایف آئی اے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، ارمغان کے گھر کی تلاشی کے لئے ایف آئی اے نے گزشتہ روز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کئے تھے۔
Comments
0 comment