متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17، 17 سال قید کی سزا
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2026
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈوکیٹ کو متنازع ٹویٹس کیس میں 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے متنازع کیس کا مختصر فیصلہ سنایا جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فیصلہ سناتے وقت عدالت میں پراسیکیورٹر بیرسٹر فہد رانا عثمان عدالت میں موجود تھے جبکہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔
بعد ازاں جج افضل مجوکہ نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھا کو پیکا ایکٹ کے سیکن 9 کےتحت 5 سال قید، 50 لاکھ روپے جرمانہ، سیکشن 10 کے تحت دس سال قید کی سزا و تین کروڑ روپے جرمانہ جبکہ سیکشن 26 اے کے تحت 2 سال قید و دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے کہ تو مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں اور تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، پیکا سیکشن 11 میں دونوں ملزمان کو بری کردیا گیا۔
Comments
0 comment