موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
Webdesk
|
30 Dec 2024
پشاور: خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیاہے، خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔
Comments
0 comment