موٹر سائیکل کی چین میں عبایا پھنسنے سے 19 سالہ لڑکی انتقال کرگئی
لڑکی اپنے رشتے دار کیساتھ لیاقت آباد مارکیٹ خریداری کیلیے آئی تھی
ویب ڈیسک
|
8 Dec 2025
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک دلخراش حادثے میں کم عمر لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب 19 سالہ امِ ہانی اپنے عزیز کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق فِردوس شاپنگ مال کے قریب موٹر سائیکل کی چین اسٹریپ اور پچھلے پہیے میں لڑکی کا عبایا پھنس گیا، جس کے باعث موٹر سائیکل کا توازن بگڑا اور وہ سڑک پر گر گئیں۔
حادثے میں امِ ہانی کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
Comments
0 comment