میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کا خدشہ، پی ٹی آئی نے وزیراعلی کیلیے نئے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کا خدشہ، پی ٹی آئی نے وزیراعلی کیلیے نئے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد رانا آفتاب کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا
میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کا خدشہ، پی ٹی آئی نے وزیراعلی کیلیے نئے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف نے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے پیش نظر رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم سارے صوبے کی پولیس اُن کی گرفتاری کیلیے اسمبلی کے ارد گرد موجود ہے۔

حماد اظہر کے مطابق اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے  پارٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔ 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا صاحب پانچ مرتبہ صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور ایوان میں سنیر ترین آدمی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فارم 45 کے مطابق ان کے پاس 212 سے زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے۔ 

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا شب خون مارنے والی ن لیگ کے پاس صرف 40 کے قریب حقیقی ممبر ہیں اور باقی تمام مسترد شدہ 9  فروری کی جعل سازی کی پیداوار ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!