میری بیوی کو کچھ ہوا تو عاصم منیر کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

میری بیوی کو کچھ ہوا تو عاصم منیر کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

بشری بی بی کی سزا میں عاصم منیر کا ہاتھ ہے، بانی پی ٹی آئی
میری بیوی کو کچھ ہوا تو عاصم منیر کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

ویب ڈیسک

|

18 Apr 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی اہلیہ بشری بی بی کو کچھ ہو گیا تو وہ آرمی چیف اف سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے ایک بار پھر آرمی چیف اف سٹاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عاصم منیر کی وجہ سے میری اہلیہ بشری بی بی کو سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو اگر کچھ ہوا تو میں عاصم منیر کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا اور جب تک زندہ ہوں اس کا پیچھا کرتا رہوں گا اور ان کے غیر ائینی غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر میں نے اصل شخصیت کا نام لیا تو آج عدالت میں شیشے لگا دیے گئے میں کسی سے نہیں ڈرتا اور ان لوگوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا جو عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان متعدد بار چیف اف آرمی اسٹاف سمیت دیگر عسکری قیادت کے اعلی حکام کو سخت تنقید کا نشانہ اور حکومت جانے کا مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان سابق سپہ سالار جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور اس کے ساتھ دیگر عسکری افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

عمران خان کا الزام ہے کہ ان کی حکومت ہٹنے میں عسکری قیادت میں اہم کردار ادا کیا اور اج جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے اور بالخصوص نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف جس طرح کریک ٹاؤن کیا گیا اس میں براہ راست فوجی قیادت ملوث ہے کیونکہ انہیں یہ خدشہ ہے کہ اگر عمران خان یا تحریک انصاف اقتدار میں آجاتے ہیں تو پھر وہ ملک کا خانہ خراب کر دیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!