میئرکراچی کی نیپا حادثے میں جاں بحق بچے ابراہیم کے گھر آمد

میئرکراچی کی نیپا حادثے میں جاں بحق بچے ابراہیم کے گھر آمد

واقعہ میں جو بھی کوتاہی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی
میئرکراچی کی نیپا حادثے میں جاں بحق بچے ابراہیم کے گھر آمد

Webdesk

|

3 Dec 2025

کراچی: میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نیپا حادثے میں جاں بحق ہونے والے ابراہیم کے گھر پہنچے ، اس موقع پر انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں جو بھی کوتاہی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے بچاؤ کے لیے منظم اقدامات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا۔

وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا ۔

 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!