میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پوری قوم متحد ہے، وزیراعظم کا امریکا کو جواب
میزائل پروگرام پاکستان کے دفاع کیلیے ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ، کابینہ سے خطاب
ویب ڈیسک
|
24 Dec 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا اوراسکی وجہ سے ہم پر عائد امریکی پابندیاں ناانصافی ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہامریکا نے جو ہم پر عائد کی ہیں اس کا کوئی جواز نہیں، پاکستان قطعی طور پر کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا شکار ہوجائے اس کا مقصد صرف پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے یعنی اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہم اس کا دفاع کرسکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنا میزائل پروگرام ہر صورت جاری رکھے گا اور یہ پروگرام نہ میرا نہ کسی پارٹی کا یہ 24 کروڑ عوام کا پروگرام ہے جو انہیں بہت عزیز ہے اس پروگرام پر کوئی کمپرومائزڈ نہیں ہوگا اور اس معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔
Comments
0 comment