انا چھوڑیں اور ایک دوسرے کو جگہ دیں، کل الزامات لگائے گئے، بیرسٹر گوہر

انا چھوڑیں اور ایک دوسرے کو جگہ دیں، کل الزامات لگائے گئے، بیرسٹر گوہر

پہلے ہم عمران خان کی رہائی کا بیانیہ لے کر چل رہے تھے اب ملاقات کا مطالبہ کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
انا چھوڑیں اور ایک دوسرے کو جگہ دیں، کل الزامات لگائے گئے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2025

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے گزشتہ روز کی جانے والی میڈیا بریفنگ کے جواب میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی غیر معمولی پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم پر الزامات لگائے گئے جس پر کچھ باتیں عوام کو بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ کیوں ایسی نوبت آئی اور قوم کو بتائیں گے ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم انتخابات میں 180 نشستوں پر کامیاب ہوئے جس کے بعد ان کی تعداد کو کم کر کے 91 کردیا گیا، اب ہمارے گھر کی سیٹ کو بھی چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو تاثر دیا گیا وہ بالکل غلط ہے بانی چئیرمین نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ہمارا فوج بھی ہماری ہے، جنگ کے وقت میں ہم فوج کے ساتھ کھڑے رہے اور اس سب کے بعد ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید چیزیں بہتری کی طرف چلے جائیں۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل کی ہریس کانفرنس کے بعد بہت افسوس ہوا، بہت ہی نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے،ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ شاید کوئی لڑوانا چاہتا ہے، جس کی وجہ سے صورت حال یہاں تک پہنچی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب کو اپنی اناکو چھوڑ کر ایک دوسرے کو جگہ دینا ہوگی، آج صورت حال یہ ہے کہ ہماری ملاقات کروائی نہیں جاتی اور کیسز کی سماعت بھی نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی کا بیانیہ لے کر چل رہے تھے مگر اب حالات یہ ہیں کہ ملاقات ہی کروا دو، جو حالات آج ملک میں ہیں اس سے جمہوریت کی ایسی تیسی ہوجائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!