نادرا نے پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کردی
Webdesk
|
27 Jul 2026
اسلام آباد : نادرا نے پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کردی ، اب شہری ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے اپنی شناختی معلومات کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
نادرا نے بتایا کہ شہری اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن میں موجود اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت کی تصدیق کرا سکیں گے، خاص طور پر ایسی صورت میں جب ان کے پاس فزیکل شناختی کارڈ موجود نہ ہو۔
حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان یا بیرونِ ملک ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے دفاتر میں پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہری ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے اپنی شناختی معلومات کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ:
پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ اِن کریں۔
ہوم پیج پر موجود "View Digital ID آپشن منتخب کریں۔
اس کے بعد Digital Card بٹن پر کلک کرنے سے شناختی کارڈ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔
نادرا کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو شناخت کی تصدیق کے لیے آسان اور جدید ڈیجیٹل سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے. جس سے سرکاری خدمات تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔
Comments
0 comment