نادرا اور کے الیکٹرک کے درمیان شہریوں کی شناختی تصدیق کا معاہدہ طے
ویب ڈیسک
|
28 Jun 2024
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) اور کے الیکٹرک کے درمیان شہریوں کی شناختی تصدیق کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا اور کے الیکٹرک کےدرمیان شناختی تصدیق کی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت نادرا، کے الیکٹرک کو صارفین کے کوائف کی تصدیق کے لئے محفوظ اور موثر خدمات فراہم کرے گا۔
معاہدے کے تحت نادرا خدمات کی بدولت شہریوں کو نئے کنکشن کے حصول اور میٹر کی اپنے نام پر منتقلی میں مدد ملے گی جبکہ رجسٹرڈ فائلرز اپنا شناختی کارڈ نمبر متعلقہ کے الیکٹرک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک بھی کر سکیں گے۔
کے الیکٹرک سروس سنٹرز میں صارفین کی شناخت کی تصدیق انگلیوں کے نشانات سے کی جائے گی جبکہ آن لائن درخواستوں پر ویب سائٹ کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی۔
نادرا سہولیات کی بدولت کے الیکٹرک کو اپنی خدمات کی فراہمی اور شفافیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کا مقصد سکیورٹی اقدامات کو مستحکم بنانا، دھوکہ دہی کی روک تھام کرنا اور ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری یقینی بنانا ہے۔
Comments
0 comment