انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم جاری
Webdesk
|
3 Dec 2025
لاہور ہائی کورٹ نے بدھ کو مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کی توہین مذہب کیس میں ضمانت منظور کر لی۔
ہائی کورٹ کی بنچ نے جیل حکام کو حکم دیا کہ اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
اس سے قبل محمد علی مرزا نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جانب سے جاری تحقیقات کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو مدعا علیہ نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست کے مطابق مرزا نے استدعا کی کہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف کوئی پیشگی اطلاع جاری کیے بغیر انکوائری شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنسی نے ایک سوشل میڈیا ویڈیو پنجاب قرآن بورڈ کو بھیجی جس میں ان کے مواد پر مذہبی حکم (فتوی)کا مطالبہ کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب قرآن بورڈ نے درخواست گزار کو پرانی ویڈیو کی بنیاد پر توہین رسالت کا مرتکب قرار دیا، اس حقیقت کے باوجود کہ بورڈ کے پاس فتوی جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ بورڈ کا مینڈیٹ قرآن پاک کی اشاعت سے متعلق معاملات کی نگرانی تک محدود ہے۔
محمد علی مرزا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف جاری فتوی کالعدم قرار دیا جائے اور ایف آئی اے کی تحقیقات ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments
0 comment