انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات پر صارم برنی گرفتار

انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات پر صارم برنی گرفتار

صارم برنی کو امریکا سے پاکستان واپسی پر گرفتار کیا گیا
انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات پر صارم برنی گرفتار

ویب ڈیسک

|

5 Jun 2024

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے معروف سماجی رہنما صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں اور ایف آئی اے کی جانب سے ان کی نقل و حرکت پر کافی عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آج صارم برنی جیسے ہی امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!