انٹرنیٹ کی سست روی پر وفاقی وزیر آئی ٹی کی انوکھی منطق، ملبہ وی پی این پر ڈال دیا

انٹرنیٹ کی سست روی پر وفاقی وزیر آئی ٹی کی انوکھی منطق، ملبہ وی پی این پر ڈال دیا

وی پی این کے بڑھتے ہوئے استعمال سے یہ مسائل سامنے آئے۔
انٹرنیٹ کی سست روی پر وفاقی وزیر آئی ٹی کی انوکھی منطق، ملبہ وی پی این پر ڈال دیا

Webdesk

|

18 Aug 2024

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو بند اور رفتار کم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے ہوئے استعمال سے یہ مسائل سامنے آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ کو نہ بند کیا نہ سلو کیا گیا بلکہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انٹرنیٹ پر دبا آیا، جب زیادہ لوگ لائیو انٹرنیٹ پر جاتے ہیں تو دبا بڑھتا ہے، حکومت کو اندازہ ہے کہ انٹرنیٹ متاثر ہونے سے عوام غصے میں ہیں، کوشش ہے کہ لوگوں کو اب مزید انٹرنیٹ مسائل کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ترجیح ہے آئی ٹی میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے، شہباز شریف نے نیشنل ڈیجیٹلائزیشن کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد اور کراچی میں آئی ٹی پارکس بنیں گے، گوگل اور میٹا سے بچوں کو سرٹیفیکیٹس دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے سے برج اسٹارٹ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ قائم کیا جائے گا۔کوئٹہ میں ایک بچے نے ہیلمٹ بنایا جو کوئلے کی کان میں کام کرنے والوں کے لیے ہے، ایک بچے نے دستانے بنائے، ایک بچی نے ڈرون بنایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!