انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی کوشش پر مونس الہیٰ کا ردعمل

انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی کوشش پر مونس الہیٰ کا ردعمل

مونس الہیٰ نے ایف آئی اے کو نالائق قرار دے دیا
انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی کوشش پر مونس الہیٰ کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلیے انٹرپول کو خط لکھ دیا جس پر مونس الہیٰ نے خط لکھنے والوں کو نالائق دے دیا۔

اسپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نے اس سے قبل منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے ہیں۔

مونس الہیٰ نے ردعمل دیتے ہوئے خط لکھنے والے کو نالائق قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’جس کیس میں ایف آئی اے نے میرے دوبارہ ریڈ وارنٹ کے لیے انٹر پول کو لکھا ہے اس کیس میں الزام یہ لگایا ہے کہ میرے دوست نے میرے اور میرے والد کی منی لانڈرنگ کے لیے آف شور کمپنی بنائی‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ اتنے نالائق ہیں کہ جس کمپنی کو ہمارے ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ کمپنی تب بنی تھی جب میری اور میرے دوست کی عمر 3 سال تھی‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!