نو مئی واقعات، حماد اظہر، اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2023
لاہور پولیس نے نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر سمیت 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔
لاہور پولیس نے اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان نہ تو شاملِ تفتیش ہوئے اور نہ ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔
پولیس نے استدعا کی ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک کردیے جائیں، اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔
Comments
0 comment