انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

انوار الحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلا نمبر 15 الاٹ کیا گیا ہے
انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

Webdesk

|

2 Mar 2024

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو میں اپنی پرانی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔

انہیں منسٹر انکلیو میں بنگلا نمبر 15 الاٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے بعد نئے وزیراعظم، پی ایم ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

وزارت عظمی کیلیے حکومتی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف جبکہ سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) نے عمر ایوب کو نامزد کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہباز شریف واضح اکثریت سے نئے وزیراعظم مقرر ہوجائیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!