نوشکی دالبندین ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید

نوشکی دالبندین ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید

خودکش حملے میں 3 ایف سی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے۔
نوشکی دالبندین ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7  افراد شہید

Webdesk

|

16 Mar 2025

بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پرکالعدم بی ایل اے کے خودکش حملے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل ایکے دہشت گردوں نے آج صبح ایف سی کانوائے پر بارودی دھماکا اور خود کش حملہ کیا۔ خودکش حملے میں 3 ایف سی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی، ابتدائی کارروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نیعلاقیکو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کردیا ہے، سکیورٹی فورسز نے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہیگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!