نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعوی

نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعوی

واضح رہے کہ حکومتی وزرا گزشتہ دو روز سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعوی

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2024

حکومتی وزرا کے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے درمیان ایک بڑا دعوی سامنے آیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرف سے بانیٔ پی ٹی آئی سے مذاکرت کی جارہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف سے خوفزدہ ہیں اور انہیں اس شکل میں اپنی موت نظر آرہی ہے، اب دونوں بھائی سیاسی مفاد کی آپس میں لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی بھی ڈیل پر نہیں، عوام کے لیے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، وہ نہ مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات کریں گے اور نہ ہی نعاہدہ کریں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیرِاعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف کو مفاہمت جبکہ شہباز شریف کو سیاسی تناؤ میں خیر نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کسی صورت میں نواز شریف کو وزیرِاعظم نہیں بننے دے رہے اور انکے بیانیے کو شہباز شریف وزراء کے ذریعے دبا رہے ہیں۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف حامی وزراء کے ذریعے 9 مئی واقعات پر معافی کے بیانات بھی دلوا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!