نواز شریف نجی دورے پر چین روانہ

نواز شریف نجی دورے پر چین روانہ

نواز شریف کے ساتھ مریم نواز کے صاحبزادے بھی چین گئے ہیں
نواز شریف نجی دورے پر چین روانہ

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نجی دورے پر چین روانہ ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چائینہ سدرن ایئرلائن کی پرواز سی زیڈ 6038 کے ذریعے رات 10 بجے لاہور سے گوانگزو کے لئے روانہ ہوئے۔

لیگی قائد کے ہمراہ جنید صفدر اور ذکریا یوسف کے ساتھ چین کے لیے روانہ ہوئے جبکہ اُن کے ہمراہ ذاتی اسٹاف کے اراکین عبداللہ جان اور آصف شیخ بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چین میں اہم کاروباری، سرکاری اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!