نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم، مریم نواز وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا
نواز شریف نے مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی بھی منظوری دے دی
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2024
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کے لئے محمد شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے۔
نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کےلئے مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے۔
مریم نواز شریف پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہو ں گی یہ فیصلہ ملکی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیٹیت رکھتا ہے۔
محمدنوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔
Comments
0 comment