نئی ذمہ داری سنبھالتے ہی فیلڈ مارشل نے بھارت اور افغانستان کے حوالے سے دو ٹوک پالیسی بیان کردی

نئی ذمہ داری سنبھالتے ہی فیلڈ مارشل نے بھارت اور افغانستان کے حوالے سے دو ٹوک پالیسی بیان کردی

ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل
نئی ذمہ داری سنبھالتے ہی فیلڈ مارشل نے بھارت اور افغانستان کے حوالے سے دو ٹوک پالیسی بیان کردی

ویب ڈیسک

|

8 Dec 2025

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بھارت اور افغانستان کے حوالے سے واضح پالیسی دے دی۔

جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر کی تقریب کے بعد مسلح افواج کے افسروں سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی یا خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی جانب سے آئندہ ردِعمل پہلے سے کہیں زیادہ تیز اور مؤثر ہوگا۔

نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ قدم بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں انتہائی اہم اور تاریخی نوعیت رکھتا ہے۔

ھافظ سید عاصم منیر نے کہا کہ تینوں مسلح افواج کو ملٹی ڈومین آپریشنز کے لیے متحد نظام کے تحت مزید ہم آہنگ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہیڈکوارٹرز کا قیام مشترکہ حکمتِ عملی کو مضبوط بنائے گا، تاہم تینوں سروسز اپنی اندرونی خودمختاری، تنظیمی ڈھانچے اور آپریشنل خصوصیات برقرار رکھیں گی۔

افغان طالبان حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ کابل انتظامیہ کو یہ دو ٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں پاکستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر اور اپنی ریاستی ذمہ داریوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کا تصور ناقابلِ شکست ہے، اور اس کی حفاظت ہمارے جانبازوں کے عزم اور قوم کی یکجہتی نے ممکن بنائی ہے۔”

خطاب کے اختتام پر انہوں نے “پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔” کا نعرہ بھی لگایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!