نیب جو کرتا رہا اس کا احتساب کون کرے گا؟ شاہد خاقان عباسی

نیب جو کرتا رہا اس کا احتساب کون کرے گا؟ شاہد خاقان عباسی

پاکستان واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ خود کرپٹ ہے
نیب جو کرتا رہا اس کا احتساب کون کرے گا؟ شاہد خاقان عباسی

Webdesk

|

8 Aug 2024

کراچی:عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی )کے کنوینراورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب)کو سب سے کرپٹ ادارہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آئی پی پیز کی بات کرتے ہیں نیب جو کرتا رہا اس کا احتساب کون کرے گا۔

پاکستان واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ خود کرپٹ ہے ،چار ترامیم کے بعد بھی اس کی حالت نہیں بدلی،نیب کے افسران ارب پتی ہوکر اس ادارے سے نکلے ہیں،موجودہ حکومت نے کہا تھاکہ نیب کو ختم کردیں گے۔

آج حکومت ہی اِسے مزید مضبوط کر رہی ہے،معیشت کی کمزوری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔بدھ کو احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سوا چار سال سے زیادہ مدت گزر چکی ہے عدالت میں پیشیاں بھگتے ہوئے۔ سب لوگ اس ریفرنس کی اصلیت سے واقف ہیں۔

 جاوید اقبال کے لیے میں نے کہا تھا سب سے پہلے یہی شخص ملک چھوڑ کر بھاگے گا۔شاہد خاقان نے بتایا پیشیوں پر گواہ آتے ہیں نہ کیس آگے بڑھتا ہے۔ کیس بنانے والے آج ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔

 بے بنیاد الزامات کے معاملے میں ایسا ہی ہوتا ہے، کیس کس نے بنائے اور کیوں، جواب کون دے گا؟۔بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹری بیوشن کمپنی کی چوری، سرکولر دیبٹ کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جارہا، وہ آج بھی حکومت پر بوجھ ہے لیکن اگر اس کو بھی عوام پر ڈالا گیا تو 6 سے 8 روپر فی یونٹ کی لاگت اور بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج آئی پی پیز اور کسی اور معاملے کی بات کرتے ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے ۔

انہوںنے کہا کہ دس دس سال سے کیس چل رہے ہیں، نیب کے افسران ارب پتی بن کر یہاں سے گئے ہیں، موجودہ حکومت نے نیب کو مزید اختیارات دیئے، پھرکہتا ہوں نیب کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا یاد رکھیں کہ کل نیب آپ کے خلاف استعمال ہوگایہ باتیں سوچ لیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیس کی حقیقت سے نیب بھی واقف ہے، کیس بنانے والے الزام ایک دوسرے ہر لگاتے ہیں، عمران خان نے جس کو کیس بنانے کی ذمہ داری لگائی تھی وہ سب سے پہلے پاکستان چھوڑکر بھاگے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!