نیپرا نے 66 ارب کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا، فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

نیپرا نے 66 ارب کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا، فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

نیپرا کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا
نیپرا نے 66 ارب کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا، فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!