نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
Webdesk
|
25 Oct 2024
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3روپے 3پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق الیکٹرک صارفین سے اضافی و صولی دسمبر 2024 کے بلوں میں کی جائے گی۔
کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3روپے 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف بجلی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، نیپرا کے مطابق جن صارفین کو بل جاری ہوچکے ہیں، انہیں یہ ریلیف نومبر کے بل میں دیا جائیگا۔کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments
0 comment